
ممبئی:(اردودنیا.اِن)مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ایکناتھ گائکواڈ کا بدھ کے روز کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ پارٹی ذرائع نے اس بارے میں بتایا۔ وہ 81 سال کے تھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق ممبر پارلیمنٹ مہاراشٹر اسکول کے وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ کے والد ہیں۔ وہ شہر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے ، انہوں نے صبح 10 بجے آخری سانس لی۔ ایکناتھ گائکواڈ ممبئی کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
مہاراشٹرا کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے گائیکواڑ کوایک عظیم رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ گائکواڈ کی موت بے حدافسوسناک ہے۔ ساونت نے ٹویٹ کیا کہ کانگریس پارٹی اور مجھے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔



