

چنئی: (اردودنیا.اِن)مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) ٹیم انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں گذشتہ سال کی ناکامیوں کو بھول کر اس بار مضبوط ارادے کے ساتھ اترے گی۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے 2020 ٹورنامنٹ میں تین بار کی چمپئن سی ایس کے پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔
ٹورنامنٹ کی تاریخ کا یہ پہلا موقع تھا جبکہ دھونی کی ٹیم پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی۔ٹیم 9 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل میں نئے سرے سے آغاز کرے گی۔ ان کا پہلا میچ 10 اپریل کو ممبئی کے دہلی کیپٹل سے ہوگا۔سی ایس کے کا مضبوط پہلو یہ ہے کہ اس میں تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں جو مشکل حالات میں ٹیم کو سنبھال سکتے ہیں ۔
دھونی کی متاثر کن قیادت ٹیم کا ایک اور مثبت پہلو ہے۔ سریش رینا کی واپسی سے بیٹنگ کو تقویت ملی ہے۔ رائنا کے علاوہ فاف ڈوپلیسیس ، دھونی ، امباتی رائیڈو ، رویندر جڈیجہ ، سیم کرن ، معین علی اور رتوراج گائکواڈ جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں سی ایس کے کی بیٹنگ مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔اس کا بولنگ اٹیک بھی کافی اچھا ہے۔ جس میںلونگی اینگیڈی ، شاردل ٹھاکر ، سیم کیرن ، عمران طاہر ، جڈیجہ اور دیپک چاہر جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔



