کولکاتہ: (اردودنیا.اِن)مغربی بنگال میں بی جے پی کی بڑی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پورولیا میں ریلی سے خطاب کیا۔ اس دوران یوگی نے ممتا بنرجی پر زبردست حملہ کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ دیدی جئے شری رام کے نعرے سے چڑھتی ہیں۔
آدتیہ ناتھ نے کہا کہ میں خود بھگوان رام اور کرشنا کی پاک سرزمین سے رام کرشنا جی کی مقدس سرزمین پر آیا ہوں۔ بنگال کی سرزمین ہمیشہ ہی ہندوستان کے اندر تبدیلی کی سرزمین رہی ہے،یہ ہندوستان کی قوم پرستی کی سرزمین ہے۔اس زمین نے رام کرشنا پر م ہنس ، سوامی ویویکانند ، ربیندر ناتھ ٹیگور اور سبھاش چندر بوس کو بھی اسی سرزمین نے جنم دیا ۔
جن سنگھ کے صدر شیاما پرساد مکھرجی اور دیگر عظیم قائدین کو اسی سرزمین نے جنم دیا تھا ۔ یوگی نے کہا کہ میں 2019 میں یہاں آیا تھا ، اس وقت میرے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیںدی گئی تھی۔ جھارکھنڈ میں ہیلی کاپٹر اتار کر سڑک کے ذریعے 35 کلومیٹر سڑک کے راستے آیا میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں انتخابی مہم کا آغاز پرولیا سے ہی کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی جئے شری رام کے نعرے سے بہت پریشان ہوتی ہیں۔ جب میں یہاں آیا تو مجھے جئے شری رام کے نعرے کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ ایک تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ 2014 سے پہلے اس ملک کے اندر ایک ایسی کی نسل پیدا ہوئی تھی جب مندر میں جاتے وقت سیکولرازم خطرے میں پڑتا تھا۔ لیکن آج ممتا دیدی بھی چنڈی پاٹھ کررہی ہیں۔ا



