
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے کہا: انتخابی نتائج سے یہ بات واضح ہوگیا کہ پارٹی میں اصلاح کی ضرورت ہے
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پانچ ریاستوں میں حال ہی میں ختم ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی ناقص کارکردگی کے بعد پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پارٹی میں چیزوں کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ہمیں ان ناقص کارکردگی سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا کم ہوگا کہ ہم بہت مایوس ہیں۔
میرا ارادہ ہے کہ ان ناکامی کی وجہ کے ہر ہر پہلو پر غور کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا گروپ تشکیل دیا جائے اور بہت جلد اس سے ایک رپورٹ لی جائے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے حالیہ انتخابات میں کانگریس کی ناکامی کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی بنانے کی بات کہی ۔ انہوں نے آسام اور کیرالہ کی شکست اور مغربی بنگال میں صفر سیٹ کو انتہائی مایوس کن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کورونا کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے کل جماعتی اجلاس بلانے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔
کورونا کو صحت سے متعلق غیر متوقع بحران قرار دیتے ہوئے سونیا گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اس سے نمٹنے میں ہر ممکن تعاون کی اپیل کی۔کانگریس کے سپریمو نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہم کیرالہ اور آسام میں موجودہ حکومتوں کو کیوں ہٹانے میں ناکام رہے اور بنگال میں ہمارا کھاتہ کیوں نہیں کھلا ؟
” ان سوالات کے کچھ مشکل جواب ضرور ہوں گے ، لیکن اگر ہمیں حقیقت کا سامنا نہیں کرتے ، اگر ہم حقائق کو صحیح طور پر نہیں دیکھتے ہیں تو ہم صحیح سبق نہیں لیں گے۔انہوں نے اس پر زور دیا کہ ان انتخابی نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہمیں اپنی چیزوں کو درست کرنا ہے۔



