شادی سے انکار پر قتل کرنے والے کوعدالت سے ملی عمر قید کی سزا

حصار ؍چنڈ ی گڑھ: (اردودنیا.اِن)عدالت نے خاتون سے شادی کرنے سے انکار کے بعد چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی، اس پر 12000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ واقعہ ہریانہ کے ضلع حصار میں پیش آیا۔ مجرم کی شناخت نوین کے نام سے ہوئی ہے جو بھوانی کا رہائشی ہے۔ 15 فروری کو نوین کو اے ڈی جے ڈاکٹر پنکج کی عدالت نے سزا سنائی تھی۔
اولڈ کورٹ کمپلیکس میں واقع فوڈ حب کیفے میں ریلوے کالونی کی رہائشی پوجا کی موت ہوگئی۔ عدالت میں 12 ستمبر ، 2017 کو نوین کے خلاف قتل اور اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ شیو لال نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی پوجا گورنمنٹ کالج میں بی کام سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی،
نوین اسے ہراساں کرتا تھا۔ جس کی شکایت پوجا نے اپنے والد کی تھی ، اس واقعے سے کچھ دن پہلے ، پوجا نے اپنے والد کو بتایا کہ نوین مجھ سے شادی کرنے کے لئے کہہ رہا ہے، کہہ رہا ہے کہ اگر تم شادی نہ کرو گے تو میں تمہیں جان سے مار دوں گا، میں نے نوین کو سمجھایا ہے۔مقتول کے با پ کے مطابق12 ستمبر 2017 کو مجھے معلوم ہوا کہ پوجا کو نوین نے فوڈ حب کیفے میں قتل کردیاہے،
پوجا کو شادی سے انکار کرنے پر نوین نے قتل کیا تھا۔ اس معا ملہ میں نوین نے اعتراف کیا کہ اس نے پوجا کا قتل کیا ہے ، وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن اس نے بار بار انکار کردیا۔
لہٰذا اس نے اس کے قتل کا منصوبہ بنالیا ۔پوجا سے فوڈہب کیفے ملنا گیا اور 30-40 منٹ بات کی۔ اس نے اس سے شادی کرنے کو کہا اور اس نے انکار کردیا، پھر اسے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد نوین موقع پر ہی پکڑا گیا تھا۔



