تلنگانہ کی خبریںسرورق

شادی میں شریک 86 افراد کوروناوائرس سے متاثر، مزید شرکاء کی تشخیص جاری

تلنگانہ :(اردودنیا.اِن)ریاست تنگانہ حکومت کی جانب سے ایک ہی مقام پر زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کردی ہے لیکن اس کے باوجود ضلع نظام آباد میں ایک شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 370 افراد نے شرکت کی ان میں سے 86 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں جبکہ اس شادی کی تقریب میں شریک دیگر شرکا کے بھی کورونا وائرس ٹسٹ کیے جارہے ہیں۔

ضلع نظام آباد کے ورنی منڈل کے موضع سدا پور میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بتایا جاتا ہے کہ سینکڑوں افراد شریک ہوئے تھے جن میں سے محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے شادی میں شرکت کرنے والے 370 افراد کی کورونا جانچ کی گئی تو ان میں سے 86 افراد کی کوروناوائرس رپورٹ مثبت آئی ہے۔وہیں آج اتوار کوموضع سدالور میں خصوصی کیمپ منعقد کرتے ہوئے اس شادی کی تقریب میں شریک مزیدافراد کی بھی عہدیدار کورونا جانچ کررہے ہیں۔

اس واقعہ کے بعد مستقر سدالور اور اطراف و اکناف کے مواضعات کے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیاہے۔ضرورت شدید ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات لازمی طورپر کریں اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور طبی ماہرین کی جانب سے دی جارہی احتیاطی اقدامات پر لازمی طورپر عمل کریں۔

تلگانہ ریاست میں آج کورونا وائرس کے 1,321 نئے معاملات درج ہوئے ہیں اور پانچ متاثرین کی موت واقع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button