جرائم و حادثات

شادی کا لالچ دے کر کی عصمت دری ،تحریری شکایت

کولکاتہ:(اردودنیا.اِن)مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اکیس سالہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھ شادی کا ڈھونگ کرکے عصمت دری کی گئی ہے اور الزام لگایاہے کہ عصمت دری کرنے والا شخص دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ یہ واقعہ کولکاتہ کے ندیال تھانہ علاقے کا ہے۔

یہاں تحریری شکایت میں متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ پہلے ملزم نے اسے شادی کا لالچ دیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیا۔ پھر اس نے تعلقات ختم کرنے کی بات کی۔ جب متاثرہ لڑکی نے شادی کرنے کے لئے ملزم اور اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا تو ان کی طرف سے اسے دھمکی دی گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

شکایت کے مطابق دونوں کی کچھ دن پہلے دوستی ہوئی تھی اور دوستی کافی گہری ہوگئی تھی۔ پھر دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ لڑکے نے فروری اور مارچ میں اسے متعدد مقامات پر لے جاکر اس کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔

جب شادی پر بات ہوئی تو رشتہ ہی توڑ دیا۔ صرف یہی نہیں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم کا کنبہ بھی اسے دھمکیاں دے رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مفرور ہے لیکن اس کے کنبہ کے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگرطرح کے ثبوت بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button