جرائم و حادثات

شارٹ سر کٹ سے دو گھروں میں لگی آگ۔لاکھوں کا نقصان

فتح پور:8 جنوری (ایجنسیز )تھانہ للولی کے گاؤں کورکناک میں جمعرات کے روز بجلی کے شارٹ سرکٹ سے دو مکانات نذر آتش ہوگئے۔ شور مچانے پر لواحقین گھر سے باہر آئے۔ گاؤں کے لوگوں نے کسی طرح آگ پر قابو پایاتب تک دو لاکھ سے زائد کاسامان و نقدی ، اناج ، کپڑہ اور دیگر سامان جل کر راکھ ہوگیا۔کوراکانک کا باشندہ رام پر ساد سنگھ کے گھریلو ٹائل کے اوپر سے بجلی کی لائن گئی ہے۔ جمعرات کے شام گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ پڑوسی کرپال نشاد کے گھر کو بھی آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے رام پرساد سنگھ کے گھر میں رکھا انجن ، 50 پائپ ، اناج ، کپڑے ، چورا ، لکڑی وغیرہ جل گئے۔ اسی دوران کرپال کے گھر میں دانے ، کپڑے ، نقدی ، برتن وغیرہ جل گئے۔ گاؤں کے لوگوں نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button