بین ریاستی خبریں

شاہین پی یو کالج بیدر کے شاندار نتائج‘52طلبہ نے صد فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے

بیدر۔23/جولائی۔(محمد امین نواز)۔بحیثیت ڈپٹی کمشنربیدر مجھے فخر ہے کہ میرے ضلع کے شاہین پی یو کالج کے 52طلبہ نے پی یو سی سالِ دوم میں صد فیصد یعنی600میں سے600نمبرات حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ ان خیالات کا اِظہار بیدر کے ڈپٹی کمشنر مسٹر رامچندرن آر نے شاہین کالج بیدرکے العزیز آڈیوٹیوریم میں منعقد پروقار تہنیتی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے 52طلبہ کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پی یو سی سالِ دوم کے نتائج کے اعلان کے بعد مجھے یہ معلوم ہوا کہ شاہین پی یو کالج بیدر کے 52طلبہ نے صد فیصد نشانات حاصل کئے ہیں تو میں نے فوری طورپر ڈاکٹر عبدالقدیر چئیرمن شاہین پی یو کالج بیدر کو فون کرکے کہا کہ میں خود ان52طلبہ کو تہنیت پیش کرنے آپ کے کالج آرہا ہوں‘اور آج میں مجھے یہاں آکر نہایت ہی مسرت ہورہی ہے کہ شاہین پی یو کالج بیدر کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان آیا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی طالبِ علم99فیصد نشانات حاصل کرتا ہے مگر ایک نمبر سے وہ600نشانات کے حصول میں نہیں آتا یہ ایک نمبرنہایت اہم ہوتا ہے جس سے طالبِ علم کی مسرت کو دوبالا کردیتا ہے۔بھالکی کے ایک سوامی نے میرے دفتر آئے اور کہا کہ ایک لڑکے نے 600میں سے600نشانات حاصل کیا ہے تو میں نے اُس کو اپنے دفتر میں تہنیت پیش کی۔طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اس کی تعلیمی ترقی کے نتائج بہت اہم ہوتے ہیں‘یہی نتائج اُسے آئندہ تعلیمی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام طلبہ اور تدریسی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمن شاہین ادارہ جات بیدر کو اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور طلبہ کہ تئیں یہ اُمیدکی کہ آنے والے تعلیمی نتائج اسی طرح تاریخ ساز ہوں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر #شاہین #ادارہ #جات #بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بڑا خوشی کا موقع ہے کہ ڈپٹی کمشنر بیدر مسٹر رامچندرن آر نے ہمارے ادارہ کو پہنچ کر 52طلبہ جوپی یو سی سالِ دوم کے نتائج میں 600میں سے600نمبرات حاصل کرنے پربھرپور حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹر #عبدالقدیر نے کہا کہ ضلع میں 600 میں سے 600 اسکور کرنے والے 54 طلبا میں سے 52 طالب علم شاہین کالج بیدر کے ہیں اور شاہین #کالج اوراد کا ایک طالبِ علم ہے۔ شاہین ادارہ جات ضلع کے تعلیمی شعبہ میں نئے سنگ میل طے کررہا ہے۔ گذشتہ سال کل ہند سطح پر میڈیکل زمرے NEET میں نواں (9)اورپچسیسیواں (85)رینک اور ریاستی سطح پر پہلا (1)اور تیسرا(3) #رینک حاصل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ”اب پی یو سی سالِ دوم کا امتحان ایک بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس پر ایک بار پھر ریاست کی توجہ حاصل ہو رہی ہے”۔ انھو ں نے کہا کہ اب تک شاہین کالج کے 1,900 طلباء نے سرکاری کوٹہ میں میڈیکل سیٹ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج نے گذشتہ سال 400 میڈیکل نشستیں سرکاری کوٹہ کے تحت حاصل کیں اور انہیں اس سال مزید نشستیں ملنے کا یقین ہے شاہین ادارہ جات بیدر نے NEETکے ذریعہ ریاستِ کرناٹک میں 10فیصد میڈیکل نشستیں اور کل ہند سطح پر2فیصدنشستیں حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔یہ بڑی فخر کی بات ہے۔

اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا بیدر جو کرناٹک میں سب سے اوپر ایک تاج کی طرح رہے گا۔اس موقع پر مسٹر ستیش ایچ او ڈی فزکس‘سرینواس ایچ او ڈی کیمسٹری‘ محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس‘جناب صباحت انوراسسٹنٹ پروفیسر فزکس‘جناب عبدالحسیب منیجنگ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر‘عبدالمقیط اکیڈمک ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر موجو دتھے۔پروگرام کا آغاز قراء ت ِ کلام پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض جناب صباحت انور نے بحسن خوبی انجام دئیے اور جناب محمد عارف ایچ او ڈی میاتھس کے اِظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔600میں سے 600نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کے نام اس طرح ہیں۔

محمد یاسین نواز‘محمد ذیشان حسین‘شیخ محمد امان اُللہ‘دیا میگور‘روما سیلوا موہن‘محمد انس‘ودیا شری‘جادھؤ‘ودینت‘پراجوال پاٹل‘ ایویناش‘رفعیہ فاطمہ کے‘پلاوی‘ایلیش‘ پوجا‘ محمد نعمت اُللہ صدیقی‘محمد اشرف نواز‘عافیہ محمدی‘وریش‘ ابھیشک‘ این نشاط‘مسکان بیگم‘سجائے سنجے پاٹل‘ مسعودہ روشن دونی‘گنیش‘این راجو‘ دانش فاطمہ‘ ماہین نورعین‘بسواراج‘صوفی صاحب سولا پور‘عظمی بیگم‘شبنم محمد‘ابھیشک‘محمد نیہال‘وشال‘نوین کمار‘بھارت کمار‘سرینواس سنجے میٹی‘گروپرساد‘ محمد مجاہد‘بشری ایمن‘صفیہ ہسیم صاحب گدی‘سپریت‘میگھنا‘اویناش‘بھوانی‘ سمجنا‘لکشمی‘ آکاش‘ساکشی‘ویشنوی‘ چاند پاشاہ‘ پربھو ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button