
ممبئی:(فلمی ڈیسک)شاہ رخ خان جو بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام
سے جانے جاتے ہیں نے کہا کے اکثر یہ کہتے ہیں کہ وہ سگریٹ نوشی اپنے بچوں کی وجہ سے ترک کرنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ایک مرتبہ بتایا کہ ان کی بیٹی سوہانا نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک نہ کرنے پر ان سے ناراضی کا اظہار بھی کیا۔گزشتہ برس شاہ رخ خان نے نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اب تک سگریٹ نوشی ترک نہیں کرسکے ہیں،
حالانکہ انھوں نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں کی خاطر اسے سگریٹ پینا چھوڑ دیں گے۔اپنی 2011 کی فلم راون میں شاہ رخ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی سوہانا ایک مرتبہ میری سگریٹ نوشی پر مجھ سے ناراضی کا اظہار کرچکی ہے، میں یہ بات ہر پلیٹ فارم پر کہنا چاہتا ہوں۔
یہ میرے لیے باعث شرم ہے کہ میں اپنی فلموں میں لوگوں کو اس سے روکتا ہوں اور میں اب تک حقیقی زندگی میں سگریٹ نوشی جاری رکھے ہوئے ہوں۔تاہم انھوں نے کہا کہ وہ حقیقتاً سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنا چاہتے ہیں، لیکن مجھے وقت نہیں مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔



