بھوپال: (اردودنیا.اِن)آدھی رات کو اچانک بیٹے کی طبیعت خراب ہوگئی۔ شوہر بیٹے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس گیا۔ اسی دوران ایک شرابی پڑوسی گھر میں داخل ہو کر گھر میں تنہا عورت کو یرغمال بناکر عصمت دری کو انجام دے دیا ۔یہ حادثہ خزانچی بابا کی درگاہ کے قریب کے پاس کا ہے۔
صبح ہونے پر متاثرہ خاتون اپنے شوہر ، ساس اور سسر کے ہمراہ تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی ۔متعلقہ کمپو تھانہ پولیس نے عصمت دری ، حملہ اور یرغمال بنائے جانے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔کمپو پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں واقع خزانچی بابا کی درگاہ کے قریب20 سالہ متأثرہ خاتون اپنے شوہر اور ایک سالہ بچے کے ساتھ رہتی ہے۔
منگل کی شب اچانک بچہ کی خراب ہوگئی، اسی وقت اس کا شوہر رات 12 بجے بچے کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چلا گیا ، عورت گھر میں اکیلی تھی۔ اسی دوران پڑوس میں رہنے والا شرابی وہاں پہنچ گیا، وہ زبردستی گھر میں گھس کر زیادتی انجام دیا۔
ملزم خاتون کو بیٹے کے قتل کی دھمکی دے کر فرار ہوگیا۔ بدھ کی صبح پولیس اسٹیشن پہنچ کر اور اس معاملے کی شکایت کی۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم پر زیادتی ، حملہ اور یرغمال کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔



