تلنگانہ کی خبریںسرورق

گڑگاؤں:گوشت کی دکانیں منگل کوبندرکھناہندودھرم کااحترام ہے تب جمعہ کوشراب کی دکانیں بندرکھی جائیں:اسدالدین اویسی

شراب کی دکانیں بھی بندرکھی جانی چاہئے۔

ممبئی:گڑگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ایک میٹنگ میں ہرمنگل کوگوشت کی دکانیں بندرکھنے کافیصلہ کیاگیا۔ایم پی اسدالدین اویسی نے اس فیصلہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ جمعہ کوشر ا ب کی دکانیں بھی بندرکھی جائیں۔

سوشل میڈیاخبروں کے مطابق گڑگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ گوشت کی دکانوں کی لائسنس فیس میں اضافہ پرغوروخوض کیلئے طلب کی گئی تھی جس میں ذرائع کے مطابق چندکونسلروں نے ہندودھرم کاواسطہ دیتے ہوئے ہرمنگل کوگوشت کی دکانیں بندرکھنے کی سفارش کی تھی۔

مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے اس فیصلہ پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ گوشت کی دکانیں بندرکھنے کافیصلہ اگرہندودھرم کااحترام ہے تب ہرجمعہ کوشراب کی دکانیں بھی بندرکھی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button