بین ریاستی خبریں

ششی کلا کووڈ19مثبت، فی الحال حالت بہتر

ششی کلا کووڈ19مثبت، فی الحال حالت بہتر

بنگلورو،22جنوری((اردونیا.ان)اے آئی اے ڈی ایم سے معطل لیڈرششی کلا کی جانچ میں جمعرات کو کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔ یہ خبر ایک سرکاری بلیٹن میں دی گئی۔ ششی کلا جیل میں سزا کاٹ رہی ہیں اور انہیں بخار اور سانس لینے میں شکایت کے بعد یہاں کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں بدھ کے روز بورنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور اس وقت وہ شہر کے وکٹوریہ اسپتال کے کووڈ 19سینٹر میں داخل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ششی کلا کی حالت مستحکم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں کووڈ 19 سے متعلق سانس کی شدید بیماری کی علامات نظرآرہی ہیں لیکن پچھلی جانچ میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز شبہ ہونے پر کووڈ19 کی جانچ کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button