
شولاپور:(سیّدغفران)پُنیہ شلوک اہلیا دیوی ہولکرشولاپوریونیورسٹی، شولاپور، کے زیراِنصرام ، شولاپورسوشل اسوسی ایشن آرٹس اینڈ کامرس کی ہونہار طالبات انعم فاطمہ شفیع الدّین جاگیردارنے ایم۔اے(اُردو) اورصبا غوث کلیانی نے بی۔اے۔(اُردو) میں شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوےگولڈمیڈلس حاصل کیے۔
واضح رہے کہ شعبۂ اُردوسوشل کالج کے طلبہ پچھلے چھ سالوں سے لگارتارگولڈ میڈلس حاصل کررہے ہیں۔ طلبہ کی اس شاندار کامیابی پرشعبۂ اُردوکے صدر پروفیسرڈاکٹرمحمدشفیع چوبدار، کالج کے کارگزارپرنسپل ڈاکٹر ای۔جا۔تامبولی، ڈاکٹرغوث احمدشیخ، کالج انتظامیہ اورشہرشولاپورکے محبانِ اُردونے انعم فاطمہ شفیع الدّین جاگیرداراورصبا غوث احمدکلیانی کو دلی مبارکبا د پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
اس موقع پرطالبات نے بتایا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے خصوصی پہل کریں گی۔علاوہ ازیں وہ انڈین سول سرویسزکے امتحان کی تیاری کررہی ہیں تاکہ با اخیتار عہدہ پرفائز ہوکرملک و ملّت کی بچیوں کے لیے ایک مضبوط لائحۂ عمل ترتیب دے سکیں۔
اپنی اس شاندارکامیابی پردونوں طالبات نے اپنے والدین اوراساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ پوری محنت اورلگن کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کریں



