تلنگانہ کی خبریں

شمس آباد ائرپورٹ پر مسافرین کیلئے لگژری کار منتظر ہوگی

قبل از وقت بکنگ پر سہولت ۔ ائرپورٹ اتھاریٹی کی منفرد پیشکش

تلنگانہ:(اردودنیا.اِن)تصور کیجئے کہ آپ ابھی ائرپورٹ پر اترے ہیں اور ایک لمبورگھنی کار آپ کی منتظر ہے؟ یہ ایک خواب ہی دکھائی دیتا ہے ۔ تاہم اب ایسا ہونا حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ممکن ہے ۔ شہر کے نوابی طرز زندگی کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ نے اب آپ کے ائرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی لکژری کار فراہم کرنے کی پیشکش کا آعاز کیا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کی منفرد پیشکش ہے جس میں ائرپورٹ اتھاریٹی آپ کو بیش قیمت کار ائرپورٹ سے آپ کے مقام تک فراہم کریگی جو لوگ اس کی خواہش کریں۔

یہاں جو کاریں مسافرین کی خواہش پر فراہم کی جائیں گی ان میں پورش 911 ‘ کیریرا 4S ‘ جاگوار ایف ٹائپ ‘ لمبورگھنی ‘ لیکسس ‘ آڈی A3 ‘ مرسڈیز بینز ‘ بی ایم ڈبلیو ‘ فورڈ مسٹنگ ‘ والوو ‘ فارچونر ‘ماروتی سوزوکی سیاز شامل رہیں گی ۔ مسافرین کو ان میں سیلف ڈرائیو یا پھر ڈرائیور کی سہولت بھی دستیاب رہے گی ۔ اس سہولت کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے سے قبل بک کروانا ہوگا ۔ تمام کاروں میں مسافرین کو کورونا سے بچانے کی ہر ممکن سہولیات بشمول سینیٹائزیشن وغیرہ بھی کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button