تلنگانہ کی خبریں

جنگاوں : شمشان گھاٹوں تعمیر کو تیز رفتاری سے  تکمیل کیا جائے، ضلع ایڈیشنل  کلکٹر مجالس مقامی عبد الحمیدصاحب

شمشان گھاٹوں تعمیر کو تیز رفتاری سے  تکمیل کیا جائے، ضلع ایڈیشنل  کلکٹر مجالس مقامی عبد الحمیدصاحب

جنگاوُں : (محمد عابد فیصل قریشی)  ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی عبد الحمیدصاحب نے ضلعی عہدیداروں  کے ہمراہ دفتر ضلع کلکٹریٹ سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس ضلع کے منڈل  اسپیشل آفیسرز ، ایم پی ڈی اوز ، ایم پی اوز اور فیلڈ افسران کے ساتھ کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔انھوں نے  کہا ہے کہ ضلع میں منظورہ شمشان گھاٹوں  کی تعمیر کا کام جاریہ ماہ کے اواخر تک مکمل کیا جائے۔  اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ کام کی مستقل نگرانی کر رہے ہیں اور  مقررہ اہداف کے مطابق کام کو  بروقت مکمل کیا جائے ۔  انہوں نے کہا کہ   ایف ٹی وی اوزکاموں  کے اندراجات میں ضلع  پیچھے ہے  اس موضوع  پر خصوصی توجہ دی جانی چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ اگر متعلقہ افسران نے مکمل کاموں کی ایف ٹی اوز میں اندراجات  میں تساہلی یا سست روی اختیار کی  تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔   متعلقہ عہدیداروں کو منڈل واری اساس پر  روزانہ انجام دیئے جانے  کاموں کی نگرانی کرنی چاہئے۔
 انہوں نےمزید  کہا کہ مزدوروں کو بروقت اجرت کی دقم ادا کی جائے اور رقم کی  ادائیگی کے لئے ایف ٹی او رجسٹریشن لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ٹیم شجر کاری و دیگر کاموں کا معائنہ کرنے کے لئے جلد ہی تلنگانہ کا دورہ کرنے والی ہے۔ اسلئے ای سی اور ٹی اے کو اس بات کو یقینی بنانے  کے لئے اقدامات کرنا چاہئے کہ فیلڈ لیول پر کام مکمل ہوجائے بصورت دیگر انکے خلاف  لازمی طور پر کارروائی کی جانی چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ یکم فروری کو اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے تناظر میں ، تمام یم پی ڈیوز اوریم پی اوز کو اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں میں صفائی ستھرائی  کے کاموں کی نگرانی کرنی چاہئے اور متعلقہ گرام پنچایتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیت الخلا کی صفائی کے انتظامات کروائیں۔
    اس ویڈیو کانفرنس میں زیڈ پی کے سی ای او رامادوی ، ڈی آر ڈی او رام ریڈی ، ڈی پی وی او رنگا چاری ، پی آر ای ای رگھوویرا ریڈی ، عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button