قومی خبریں

شہاب الدین کامناسب علاج کرایاجائے عدالت نے ڈی ڈی یواسپتال میں داخل کرنے کی ہدایت دی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز آپ حکومت اور جیل کے عہدیداروں سے کہاہے کہ کوویڈ 19 سے متاثرراشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو مناسب طبی نگرانی اور علاج فراہم کیا جائے اور انہیں ڈی ڈی یواسپتال میںداخل کرایاجائے۔۔جسٹس پرتابھا ایم سنگھ نے کہاہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر جو کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں وہ شہاب الدین کی صحت کی نگرانی اور علاج کریں گے۔ دین دیال اپادھیائے (ڈی ڈی یو) اگر ضرورت ہوتوسینئر ڈاکٹروں سے مشورہ کریں گے۔

دہلی حکومت کے ایڈیشنل مستقل ایڈووکیٹ سنتوش کے ترپاٹھی نے کہاہے کہ جیل اصول کے مطابق اگر کوئی قیدی جیل سے باہر رہ رہا ہے تو گھر والوں سے فون پر بات کرنا جائز نہیں ہے۔عدالت نے کہاہے کہ لیکن وہ بیمارہیں۔ ترپاٹھی نے عدالت کو بتایا کہ مجرم کو جیل حکام کی نگرانی میں کسی بھی رشتے دار سے بات کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایاہے کہ شہاب الدین کے ساتھ مناسب سلوک کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button