بین ریاستی خبریں

شہر دھولیہ میں محمد عارف نوری و نہال اختر کا شایانِ شان استقبال کیا گیا

مالیگاؤں:28/ڈسمبر (ای میل)شہر دھولیہ ضلع میں ایک عظیم الشان تہنیتی مشاعرہ جلیل احمد سعید احمد اینڈ فیمیلی کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت محمد صاحب چمڑے والے نے فرمائی۔ جشن شادی خانہ آبادی کے پُرمسرت موقع پر سوشل ورکر، دینی، ملّی، سماجی، ادبی و فعال شخصیت شہر مالیگاؤں نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ و صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں عالیجناب محمد عارف نوری بہ حیثیت مہمان خصوصی شرکت فرما تھے۔ موصوف نے زبان اردو کے حوالہ سے اپنے زرّین خیالات کا اظہار کیا اور ان کی صلاحیت و خدمات کے عوض شایانِ شان استقبال کیا گیا۔

اسی طرح صاحب اعزاز ناظم مشاعرہ شہر ھولیہ کی نوجوان شخصیت و شاعر نہال اختر صاحب کی ادبی خدمات کے اعتراف کے عوض آل انڈیا جمعیۃ علماء ہند جمن مدنی نائب صدر مہاراشٹر و خانقاہ آشیانۂ مجددی فاؤنڈیشن صدر مولانا عبدالرشیدؔ مجددی مالیگانوی نے سپاس نامہ تحریر فرمایا۔ شہرت یافتہ شاعر وبزم خلوص مالیگاؤں کے صدر جناب آزاد انور کی ایماء پر اور صوفی مشتاق احمد چشتی کی قیادت میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرما تھے۔ مشاعرہ انتظامیہ دھولیہ جلیل احمد سعید احمد اینڈ فیمیلی کی جانب سے صاحب اعزاز ناظم مشاعرہ ونامور شاعر نہال اختر دھولیہ ان کی خدمت عالیہ میں شعرائے مالیگاؤں اور شعرائے دھولیہ کے منتخب کردہ نیز شہر دھولیہ کی دینی، ملّی، ادبی، سماجی، سیاسی، عمائدین شہر خصوصاً باذوق سامعین کرام کی موجودگی میں معزز مہمانانِ کرام جناب آمین شوال، جناب ڈاکٹر سرفراز، کارپورپٹر مختار بلڈر، دھولیہ ضلع صدرایم آئی ایم صدر وسیم اکرم وغیرہ صاحبان کے ہاتھوں صاحب اعزاز کو سپاس نامہ دے کر ان کی حوصلہ افزائی و سراہنا کی گئی۔ دولہا و دولہن کے لیے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور اللہ کے حضور دعاگو ہیں کہ اللہ نبیؐ کے صدقے ان کی زندگی میں بہار آئے اور ہمیشہ ان کی زندگی کو خدا سلامت و آباد رکھے۔ اخلاص نیت و ایمان کی دولتوں سے نوازے۔ آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button