
شہناز گل جلد ہی فلموں میں نظر آئیں گی

ممبئی: (اردودنیا.اِن) بگ باس ٹی وی کا ایک ایسا ریالٹی شوہے جہاں ستارے چمکتے ہیں۔ اگر کوئی یہاں آکر راتوں رات اسٹار بن جاتا ہے تو کسی کو ہمسفر ملا تو کسی کو دوست یا پھر گہرے دشمن بن کر شو سے نکلتے ہیں۔ بگ باس 13 کے بعد شہناز گل کی مقبولیت عروج پر ہے۔ ان کی فین فالوئینگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اب خبر ہے کہ لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والی شہناز گل جلد ہی فلموں میں نظر آئیں گی۔ شہناز گل کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے ، کیونکہ اب وہ اپنی پسندیدہ پنجاب کی کترینہ کیف کو بڑے اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ ہاں ، شہناز گل نے نئی فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں وہ دلجیت دوسنجھ اور سونم باجوہ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
فلم نقاد ترون آدرش نے سوشل میڈیا پر یہ معلومات دی ہیں۔ انہوں نے لکھا ، "دلجیت دوسنجھ ، سونم باجوہ ، شنڈا گریوال اور شہناز گل ۔پنجابی فلم ہنسلا رخ۔” 15 اکتوبر 2021 کو دسہرہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔ اس کی ہدایتکاری امرجیت سنگھ سارون کریں گے ، جبکہ دلجیت دوسنگھ اور دلجیت تھند ایک ساتھ پروڈیوس کریں گے۔پون گل بھی اس میں شامل رہینگے۔
حال ہی میں شہناز کو ایرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ خبر کے مطابق اطلاعات ہیں کہ وہ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہوگئیں۔ تاہم ، اس بارے میں کوئی اعلان نہیں ہواہے۔ اس دوران شہناز گل تمام بلیک لِک میں نظر آئیں۔۔ شہناز بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ بھی تھا۔

ہم آپ کو بتادیں کہ شہناز گل نے مقبول رئیلٹی شو بگ باس 13 سے مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس کی مزاحیہ ، ہنسی مذاق اور سدھارتھ شکلا کو سامعین نے خوب پذیرائی دی۔




