
ڈھاکہ : (اردودنیا.اِن)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ سے یہاں ملاقات کی اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیاہے۔
کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعدسب سے پہلے بنگلہ دیش غیر ملکی دورے پر پہنچے مودی نے شیخ حسینہ کے ساتھ اہم مسائل پر بات چیت کی۔این آرسی کے ذریعہ دراندازوں کوباہرکرنے والے دعووں پرشیخ حسینہ پہلے سوال اٹھاچکی ہیں۔مودی کی بات چیت کے بعد باہمی تعاون کے متعددشعبوں سے متعلق مختلف معاہدوں پر دونوں فریقوں کے دستخط ہوں گے۔
وزیر اعظم نے بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے مقبرے پر جاکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگلہ دیش کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن تنگی پاڑہ میں بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمٰن کے مقبرے کا دورہ کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وہ بنگ بندھو مقبرہ جانے والے پہلے غیر ملکی سربراہِ مملکت یا سربراہِ حکومت ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ، اِس تاریخی واقعے کی یاد میں مکل کا ایک پودا لگایا۔



