
صنعا:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یمن کے دارالحکومت صنعا میں کل اتوار کے روز ایک بڑے تجارتی مرکزمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز کوغیرمعمولی نقصان پہنچا۔ آتشزدگی پرقابو پانے کے لیے حوثی ملیشیا کی ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ صنعا میں شمیلہ کالونی میں واقع برافو سینٹر کا شمار دارالحکومت کے بڑے تجارتی مراکز میں ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر تجارتی مرکز میں آتش زدگی کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔آتشزدگی کے حوالے سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کے اصل اسباب کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔
— UrduDuniya.in (@UrduDuniya_UDN) May 17, 2021
سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ صنعا میں تواتر کے ساتھ آتش زدگی کے واقعات کی تحقیقات ضروری ہیں۔حوثی ملیشیا کی جانب سے آتش زدگی کے واقعات پر مجرمانہ خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔



