بین الاقوامی خبریں

صہیونی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا ہر انسان کا انسانی تقاضہ ہے : ترک صدر

انقرہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی ممالک اور پوری دنیا کو مسجد اقصیٰ اور فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مؤثر اقدامات کی دعوت دی ہے۔ صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں سب سے پہلے اسلامی ممالک اور اس کے بعد پوری دنیا کو مسجد اقصی، القدس اور فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مؤثر اقدامات کی دعوت دیتا ہوں۔

’قدس پوری دنیا ہے اور وہاں کے مسلمان پوری انسانیت ہیں ‘کے عنوان سے جاری ٹوئٹ میں صد رایردوان نے کہا ہے کہ مقدس شہر القدس کے وقار ، عزت و آبرو اور حیثیت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ سمیت القدس کی تمام عبادت گاہوں اور مسلمانوں پر کئے جانے والے حملے، ہم پرمسلمانوں پر سمجھے جاتے ہیں ،

تین سماوی ادیان کیلئے تقدس کا مقام رکھنے والے القدس کو بے ضمیر، غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملے کرنے والے ظالموں کیخلاف آواز بلند کرنا ہر اُس فرد کا فرض ہے کہ جسے انسان ہونے کا دعویٰ ہے ۔صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل حکومت کے حملوں پر خاموشی اختیار کرنے والا یا پھر ضروری طرزِ عمل ظاہر نہ کر کے حملوں میں حملہ آوروں کے ساتھ تعاون کرنے ، اوروہاں مظالم ڈھائے جانے والوں میں شریک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button