
ایک ہی دن میں 2 پازیٹو مریضوں کا انتقال –
پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ – 19 کے پازیٹو مریضوں کے تعداد میں کل کے مقابلے میں آج بدھ کے روز 79 پازیٹو مریض پائے گئے ہیں – پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ نو ہزار سترہ ہو چکی ہے –
جن میں سے اب تک آٹھ ہزار دو سو ترانوے مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں – جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 339 مریض فوت ہو چکے ہیں – اسی طرح پربھنی ضلع میں 385 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں –
اسی طرح آج 15 پازیٹو مریضوں کی صحت یابی پر ان کی گھر واپسی کر دی گئی ہے – منگل کے روز ایک ہی دن میں دو پازیٹو مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے -عیاں رہے کہ پربھنی ضلع میں گزشتہ دو دنوں سے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے



