کریم نگر؛ 6/جنوری (ای میل) ضلع عہدیداربرائے دیہی ترقی اے.وینکٹیشورراؤ نے اطلاع فراہم کی ہیکہ کمپنی Calibe HRمیں ملازمت کی فراہمی کے لئے بروز جمعہ 8 جنوری 2021 کو ای جی ایم ایم کے زیر قیادت سواشکتی کالج میں انٹرویو کا انعقاد کیا جائیگا۔ اہلیت کے حامل اصحاب راست انٹرویو میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ ملازمت و اہلیت کے متعلقہ تفصیلات کچھ اسطرح ہیں۔
(Branch Relationship Executive (SBI credit cards کے لئےتعلیمی قابلیت انٹر ڈگری ، ایم بی اے ، بی ٹیک کامیاب طلباء ( صرف مرد حضرات ) جنکی عمر اندرون 20 تا سال ہو 30 اہل قرار دئے گئے ۔ تنخواہ 12500 تا 18000 کے درمیان ہوگی , ملازمت کا جائے وقوع متحدہ ضلع کریم نگر اور شہر حیدرآباد ہوگا ۔
(Customer Support Executive ( Telecalling کے لئے تعلیمی قابلیت انٹر، ڈگری ،ایم بی اے ،بی ٹیک کامیاب ( صرف خواتین ) جنکی عمر اندرون 19 تا 28 سال ہو اہل قرار دئے گئے ۔تنخواہ 12500 تا 18000کے درمیان ہوگی۔ ملازمت کا جائے وقوع حیدرآباد ہوگا ۔
(Branch Relationship Manager ( Teamleader
کےلئے تعلیمی قابلیت ڈگری ،ایم بی اے ،بی ٹیک ( صرف مرد حضرات) جنکی عمر اندرون 25 تا 30 سال ہو اہل قرار دئے گئے ۔ تنخواہ 20000 تا 28000 فراہم کی جائے گی ۔ ملازمت کا جائے وقوع حیدرآباد، منچریال اور ورنگل ہوگا۔ اہل و خواہش مند افراد 8 جنوری 2021 بروز جمعہ اپنے بیو ڈیٹا اور اسنادات ( اوریجنل و زیراعکس ) کے ساتھ دفتر ای جی ایم ایم ،سواشکتی کالج ، نزد امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے والے انٹرویو میں حاضر ہوکر اس موقع سے استفادہ کرسکتے ہیں