حیدرآباد: (ایجنسیاں) تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے ضلع نارسنگی کے سرکاری اسپتال میں کورونا کی ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کیا۔اس اسپتال میں کام کرنے والی اے این ایم جیااماں کو پہلا ٹیکہ دیاگیا۔اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی،رکن اسمبلی پرکاش گوڑ اور دوسروں نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سبیتا اندراریڈی نے کہاکہ اس وبا کے خاتمہ کے لئے طبی اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈالا۔ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ کورونا سے لڑائی میں پیش پیش افراد کو پہلے کوویڈ ٹیکہ دینا فخر کی بات ہے ۔



