جرائم و حادثات

عادل آباد :ذات بنی شادی میں رکاوٹ-۔عاشق اور معشوقہ نے زہر پی لیا

عادل آباد: (اردودنیانیوز) ذات کے الگ الگ ہونے پر گھر والوں کے شادی سے انکار پر ایک عاشق اور اس کی معشوقہ نے زہر پی لیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے دیگامل علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق دیگما گاوں سے تعلق رکھنے والے 25سالہ سری رام اور 20سالہ سجاتا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان کے گھروالوں نے ان دونوں کی ذات کے الگ ہونے پر شادی سے انکارکردیا جس پر ان دونوں نے زہر پی لیا۔مقامی افراد نے سری رام نامی عاشق اور اس کی معشوقہ کو علاج کے لئے عادل آباد کے رمس اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قرار دیا تاہم لڑکی زیرعلاج ہے ۔ڈاکٹرس نے بتایاکہ لڑکی کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button