بین الاقوامی خبریںسرورق

عالمی ادارہ صحت، گریٹا تھون برگ نوبل امن انعام کیلئے نامزد

عالمی ادارہ صحت، گریٹا تھون برگ نوبل امن انعام کیلئے نامزد


لندن:سال 2021 کے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ نوبل امن انعام 2021 کے لیے نامزد افراد اور اداروں میں عالمی ادارہ صحت، روس میں حزبِ اختلاف کے رہنما الیکسی نیوالنی اور ماحولیات کی بہتری کے لیے سرگرداں کارکن گریٹا تھون برگ بھی شامل ہیں۔

یہ تینوں نامزدگیاں ناروے کے قانون سازوں کی جانب سے کی گئی ہیں جن کا ٹریک ریکارڈ ممکنہ فاتحین کی سلیکشن کے حوالے سے کافی اچھا رہا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق ‘پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف اوسلو’ کے ڈائریکٹر ہینرک اورڈل کہتے ہیں کہ ناروے کے قانون سازوں کی جانب سے نامزد کیے گئے امیدوار سال 2014 سے مسلسل نوبل انعام جیت رہے ہیں۔

صرف 2019 ایسا سال تھا جس میں نارویجین قانون سازوں کی جانب سے دیے گئے ناموں میں سے کوئی بھی نوبیل انعام کا فاتح نہیں بن سکا تھا۔نوبل انعام کے لیے دنیا بھر میں ممبرانِ پارلیمنٹ اور سابق انعام یافتہ افراد سمیت ہزاروں لوگ ان لوگوں کے نام دیتے ہیں جو ان کے خیال میں نوبل انعام کے بہترین حق دار ہوتے ہیں۔

ان نامزدگیوں کے لیے نوبیل کمیٹی کی توثیق درکار نہیں ہوتی۔ناروے کی نوبل کمیٹی نامزد ناموں میں سے انعام کے حق داروں کا فیصلہ کرتی ہے۔ ہر سال صرف نوبیل انعام جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ نوبیل کمیٹی 50 سال تک انعام کے لیے نامزد لوگوں کی تفصیلات جاری نہیں کرتی۔ لیکن نامزد کرنے والوں کو اجازت ہے کہ وہ اپنے دیے گئے نام عام کر سکتے ہیں۔

اسرائیل عرب معاہدے کرانے پر ٹرمپ کے داماد کا بھی نام شامل

عیاں رہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان امن معاہدوں میں کردار ادا کرنے پر وائٹ ہاوس کیسابق مشیرجیرڈکشنراوران کے معاون آوی بیرکوٹیز کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کر دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور امریکی وکیل آن ڈرشوویٹزنے دونوں شخصیات کوامن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا۔ جیرڈ کشنراورآوی بیرکوٹیزنیاسرائیل،عرب ملکوں کی درمیان امن معاہدوں میں اہم کرداراداکیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button