جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی)8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ضلعی محکمہ بہبود جنگاؤں کی جانب سے تہنیتی تقریب دفتر ضلع کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں بطور مہمانان خصوصی ضلع کلکٹر محترمہ کے نکھیلا و ایڈیشنل کلکٹر جناب عبدالحمید نے شرکت کی۔
اس تقریب میں ضلعی سطح کی تمام محکمہ جاتی خواتین عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پرضلعی محکمہ بہبود جنگاؤں کی جانب سے اُردو آفیسر جنگاؤں محترمہ زاہدہ بیگم کو بدست ضلع کلکٹر محترمہ کےنکھیلا و ضلع بہبودی افسر یم جینتی شالپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی اور ایوارڈ سے نوازاگیا۔اس پرمسرت اعزاز پر اُردو آفیسرمحترمہ زاہدہ بیگم نے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ۔




