
ممبئی :(اردودنیا.اِن)اداکارہ عالیہ بھٹ نے بدھ کے روزکہاہے کہ ان کی کوویڈ 19 کی جانچ رپورٹ منفی آئ ہے۔عالیہ کی 10 اپریل قبل 2 اپریل کو ہونے والی جانچ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی اور تب سے وہ گھر میں مقیم تھیں۔
عالیہ (28) نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس وقت منفی ہونا ہی اچھا لگتا ہے۔عالیہ انفکشن ہونے سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کی شوٹنگ کر رہی تھیں۔



