عبدالسلام انصاری کی رحلت

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے معروف فوٹو گرافر مالک ناز فوٹو اسٹوڈیو کے مالک عبدالسلام انصاری عمر 70 سال ساکن تراب الحق نگر، درگاہ روڈ، پربھنی کا مختصر علالت کے باعث بدھ کی شب 9 بجے رہائش گاہ پر انتقال کر گئے – مرحوم نہایت خوش مزاج اور نہایت ملنسار کے مالک تھے –
وہ عرصہ دراز سے ماہم، ممبئی میں اپنا فوٹو اسٹوڈیو چلایا کرتے تھے – بعدازاں وہ ماہم، ممبئی سے اپنے آبائی وطن پربھنی منتقل ہوگئے تھے – ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز صبح گیارہ بجے قادرآباد پلاٹ قبرستان میں ادا کی گئی –
جبکہ تدفین متصل قبرستان میں آئ – پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں – مرحوم یہ کبیر انصاری فوٹو گرافر کے برادر کلاں تھے – اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے – آمین



