قومی خبریں

عدالتی حکم کے باوجوددہلی کو لگاتار تیسرے دن مطلوبہ آکسیجن کی سپلائی نہیں ہوئی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ اورہائی کورٹ کے حکم کے باوجوددہلی کو مسلسل تیسرے دن مطلوبہ مقدار میں آکسیجن کی فراہمی نہیں ہوئی۔ سنگین کورونا مریضوں کے لیے اسپتالوں میں اس طبی آکسیجن کی ضرورت ہے۔ دہلی حکومت کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، 8 مئی کو دہلی کو 499 MT (میٹرک ٹن) آکسیجن فراہم کی گئی تھی ، جو ضرورت سے 200 میٹرک ٹن کم ہے۔ سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے کہ مرکزی حکومت کو روزانہ 700 میگا ٹن آکسیجن دہلی پہنچانا پڑے گی۔

لیکن عدالتی حکم کی نافرمانی کی گئی ،دہلی ہائی کورٹ نے نافرمانی پرتوہین عدالت کی وارننگ دی لیکن سپریم کورٹ نے اس پرروک لگادیا۔دیکھنایہ ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی پراب کیاکارروائی کی جاسکتی ہے ۔اس سے قبل 7 مئی کو دہلی کو 487 میٹرک ٹن مہیا کی گئی تھی ، 6 مئی کو 577 میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن فراہم کی گئی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی سختی پر5 مئی کو 730 میٹرک ٹن آکسیجن صرف ایک دن دہلی کو فراہم کی گئی تھی۔ اس پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ معلومات کے مطابق ، 8 مئی کو دہلی حکومت کے پاس آکسیجن بحران سے متعلق صرف 4 ہنگامی پیغامات تھے۔ آکسیجن کی کمی پردہلی میں چیخ و پکارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button