
نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایڈیشنل سیشن جج راجیش کمار سنگھ نے گووند سنگھ کو 10 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنے کا ہی مچلکے جمع کروانے کی شرط پر 90 دن کی ضمانت منظور کی۔ سنگھ کو زبردستی جنسی تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔جج نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت منظور کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ کا سراغ نہیں مل سکاہے۔ جج نے اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی کہ متاثرہ نے اپنا داخلی طبی معائنہ کروانے سے بھی انکار کردیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اس میں کوئی یقینی نہیں ہے کہ ملزم نے متاثرہ کو دھمکی دی تھی یا اسے بہکایا تھا۔وہیں کووڈ 19 کی وجہ سے بھی صورتحال غیر معمولی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حقائق کو دیکھتے ہوئے اور کیس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گووند سنگھ کو آج کی تاریخ سے 90 دن کی ضمانت دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت متاثرہ عمر 15 سال سے کم کی تھی ، جب ملزم نے اسے اپنے کمرے میں بلایا اور دو سے تین بار جنسی زیادتی کی۔
اس معاملے میں شریک ملزم شیوم کو ابھی گرفتار نہیں کیا جاسکاہے۔سنگھ کو بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم کے قانون (پی او سی ایس او) کی دفعہ 6 اور تعزیرات ہند کی دفعہ 366 اور 376 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔



