بین الاقوامی خبریں

عمان: شادی میں ہیلی کاپٹر کے استعمال پر دولہے میاں کو جیل جانا پڑ گیا

شادی

کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی
 

عمان:( ایجنسیاں) اردن میں ایک شہری کی جانب سے کرونا وبا کے پیش نظر شادی میں مہمانوں کی مقرر تعداد سے بڑھ کر لوگوں کو شریک کرنے اور شادی میں ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر دلہا اور اس کیوالد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔یہ واقعہ اردن کے الزرقا شہر میں پیش آیا۔ الزرقا کے گورنر حجازی عساف کے دفتر نے بتایا کہ ایک مقامی شہری نے اپنی شادی کی تقریب میں مہمانوں کی مقرر کردہ تعداد سے بڑھ کر 300 افراد کو اپنے نجی فارم ہاؤس پر مدعو کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کے حوالے سے دولہا اور اس کے والد نے وزارت صحت اور وزارت دفاع کے مقرر کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے شادی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے وزارت دفاع کے سیکیورٹی کے حوالے سے وضع کردہ اصولوں کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔حجازی عساف نے بتایا کہ پولیس کو معلوم ہوا کہ ایک شخص نے اپنے نجی فارم ہاؤس میں شادی کی تقریب برپا کررکھی ہے جہاں اس نے 300 افراد کو مدعو کیا ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرکے دلہا اور اس کے والد کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا ہے۔عساف کا کہنا ہے کہ فارم ہاوس کے مالک کو بھی غیرقانونی شادی کی تقریب منعقد کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسے وارننگ دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button