سرورققومی خبریں

’عوام سے لوٹ ، صرف ’دو‘ کافائدہ ، گیس سلنڈر 50 روپئے مہنگاہونے پر راہول گاندھی کا حملہ

’عوام سے لوٹ ، صرف ’دو‘ کافائدہ ، گیس سلنڈر 50 روپئے مہنگاہونے پر راہول گاندھی کا حملہ

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 50 روپئے فی سلنڈر مہنگا ہونے پر نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت میں صرف دو افراد ترقی کر رہے ہیں ، کانگریس کے رہنما نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عوام کو لوٹ رہی ہے ۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’عوام سے لوٹ ، صرف ’دو‘ کا فائدہ ‘۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے دوران رسوئی گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اتوار کے روز بڑا اضافہ ہوا ۔ تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر پچاس روپئے مہنگا کردیا ہے آج یعنی سوموار سے دہلی میں کی ایک گیس سلینڈر کی قیمت 769 روپئے ہوگئی۔ فروری میں یہ دوسرا موقع ہے جب ایل پی جی مہنگا ہوگیا ہے۔

اس سے قبل 4 فروری کو گیس سلنڈر کی قیمت میں 25 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یعنی 15 دن کے اندر فی گیس سلنڈر میں 75 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کچھ جگہوں پر اس کی قیمت 90 سے 100 روپئے فی لیٹر ہے۔ مدھیہ پردیش میں پریمیم پٹرول کی قیمت 100 روپئے کو عبور کرچکی ہے ، جبکہ ممبئی میں پٹرول 95 روپئے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ سات دن سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button