تلنگانہ کی خبریں

عوام کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے.ششانکا کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت

karimnagarnews

کریم نگر ۔ 21/ڈسمبر(اردودنیانیوز) عوام کے مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ضلع کلکٹر کریم نگر کے.ششانکا کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت ۔ بروز پیر کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع عہدیداران کے ہمراہ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عوام کے مسائل کی بذریعہ فون سماعت کی ۔ انہوں نے عہدیداران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ عوام کے درخواستوں کی سماعت کے فوری مسئلہ کے حل کیلئے تفصیلات کو نوٹ کیاجائے اورمسئلہ کے متعلقہ کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے ۔
اس موقع پر بھگت نگر سے پدما نے اپنے خاوند کے50 فیصد معذور ہونے اور سدرم اسناد کی موجودگی کے باوجود وظیفہ منظور نہ کئے جانے کی فریاد کی ۔ اس پر ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداران کو واٹس اپ کے ذریعہ سرٹیفکٹ کی فراہمی کرنے اور مسئلہ کے حل کیلئے اقدمات کی ہدایت دی ۔ چیگور مامیڈی سے راجیا نے اپنے راضی پر غیر قانونی قبضہ کے متعلقہ تحقیقات کی درخواست درج کرائی ۔ اس پر ضلع کلکٹر نے مسئلہ کے تفصیلی جانکاری کے بعد عدلیہ سے رجوع ہونے کی صلاح دی ۔ کریم نگر سے رویندر نے ٹراکٹر کی خریدی کے بعد آر ڈی او عہدیداران کی جانب سے لائسنس جاری نہ کئے جانے کے متعلقہ درخواست درج کرائی ضلع کلکٹر نے مسئلہ کے حل کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی ۔ وینا ونکا سے للیتا نے اراضی کے رجسٹریشن کے متعلقہ مسئلہ کے حل کی فریاد درج کرائی اس پر ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداران کو تحقیقات کرنے اور مسئلہ کے حل کے لئے اقدامات کی ہدایت دی ۔
بتاریخ ۲۱ ڈسمبر ۲۰۲۰ منعقد کئے گئے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں جملہ 16 درخواستیں پیش کی گئی جن میں محکمہ واری موصول کی گئی درخواستوں کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں ۔ ضلع پنچایت عہدیدار 4, تحصیلدار جمی کنٹہ 1 ، تحصیلدار کریم نگر 1 ،تحصیلدار شنکر پٹنم 1 ، ڈی ایم سیول سپلائی 1، مونسپل کارپوریشن کریم نگر 3 ، ڈی آر ڈی او 1 ، آر ٹی اے 1 ، آر ڈی او حضورآباد 1 ، محکمہ صحت و طبابت 1 ضلع عہدیدار برائے خواتین اطفال ،معذورین و معمرین 1 ۔
اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی نرسمہاریڈی ، ڈسٹرکٹ روینیو عہدیدار وینکٹ مادھاواراؤ ،ضلع پنچایت عہدیدار بوچیا , ضلع مارکٹنگ عہدیدار پدماوتی ، ضلع زرعی عہدیدار سریدھر , ڈی ڈی محکمہ سمکیات قدیر احمد ، ضلع ویلفیر عہدیدار شارادا ، سی پی او پورنا چندرا راؤ ، ڈی ایس او سوریش ریڈی، نائب منتظم محکمہ تعلیم بالغان بالا سریندر ، مائینگ اے ڈی نوین کمار ، ایل ڈی ایم لکشمن ،ڈی ایل پی او ہریکشن ، ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ چندراشیکھر ,ڈی ڈی محکمہ سمکیات قدیر احمد , جنرل مینیجر نوین کمار , ضلع ویلفیر عہدیدار شارادا ,ڈی ای او سریش ریڈی , ضلع عہدیداران , عملہ کلکٹریٹ و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button