بین الاقوامی خبریں

غزہ: اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 212 ہوگئی

غزہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)غزہ پٹی اور مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت ایک ہفتہ سے جاری ہے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ پٹی، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 212 ہوگئی جن میں 61 بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں 35 خواتین اور 16 بزرگ بھی شامل ہیں۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 تک جاپہنچی ہے۔غزہ میں گز شتہ رات اسرائیل نے 30 فضائی حملے کیے، اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی علاقوں پر شیلنگ کی جبکہ لبنان سے 6 راکٹ اسرائیل پر داغے گئے۔ وہیں غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اسلامی یونی ورسٹی تباہ ہوگئی، یونی ورسٹی کی خلیل بلڈنگ ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔ عرب میڈیاکی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی جہازوں کی غزہ پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

اسرائیلی جنگی جہازوں نے مغربی غزہ میں 4 منزلہ عمارت کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔تباہ کی گئی عمارت غزہ کی اسلامی یونی ورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے نزدیک واقع تھی۔عمارت میں اسٹیشنری، فوٹوکاپی کی دکانیں سمیت، ٹیوشن سینٹرز تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button