بین الاقوامی خبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 12 فلسطینی خاندانوں کی اجتماعی شہادت

غزہ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 12 فلسطینی اجتماعی طور پر شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطینی خاندانوں کی شہادت کے واقعات اسرائیلی بربریت اور اجتماعی قتل کا کھلا ثبوت ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اجتماعی قتل عام کی وحشیانہ پالیسی کے نتیجے میں 139 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

شہدا میں 12 خاندانوں کے 38 افراد بھی شامل ہیں۔اشرف القدرہ نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے سولین کے قتل عام کے جرائم کا ارتکان کرتے ہوئے 12 فلسطینی خاندانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والے خاندانوں میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینی قوم کے خلاف سنگین جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرم قرار دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button