غیر قانونی کان کنی سے مٹی دھنسی ،ملبے میں چاردبے ، 2کی لاش برآمد
کوڈرما:(اردودنیاَ.ان)کوڈرما میں پھلووریا کے قریب مائیکا کی غیر قانونی کان کنی کے دوران مٹی دھنسنےسے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے 24 گھنٹے بعد لاش نکالی گئی۔ جمعرات کو صرف دو افراد کو نکالاگیا تھا۔جمعہ کے روز 2 لاشیں نکالی گئیں۔
مرنے والوں میں بارتوسیاور کا رہائشی لکش داس مہندر داس ، اور پھلوریہ کی رہائشی کوشلیا دیوی کے علاوہ چندر داس بھی شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے جے سی بی اور پوکلن کی مدد سے سب کی لاش کو باہر نکالا۔
بتایا جارہا ہے کہ کھاڑی کی وجہ سے آدھی درجن سے زیادہ افراد دب گئے۔ واقعے کے فوری بعددو افراد کو مقامی لوگوں کی مدد سے نکال لیا گیا ۔ جن کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف دو دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔



