جرائم و حادثات

فتح پور میں یرغمال بچی پڑوسی کے گھر سے برآمد

 

فتح پور :13 دسمبر (ای میل ) تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں آٹھ سالہ بچی کو پڑوسی کشور نے زدوکوب کیا اور اسے اپنے گھر لے گیا ، جس کے بعد اس کا ہاتھ اور پیر رسی سے باندھ دیا اور اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا ۔ شام چھ بجے کے بعد کھیتوں سے لوٹنے والے کنبہ کے لوگوں نے بچی کی تفتیش شروع کی ، لیکن جب نہیں ملی تو انہوں نے تھانے کو اطلاع دی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کی ۔ جہاں پڑوسی کے گھر کی تلاشی لی تو لڑکی مل گئی۔معلومات کے مطابق شام کے چار بجے کے بعد اچانک ایک لڑکی غائب ہوگئی تھی۔ کنبے کے لوگ جب کھیتوں سے واپس آئے تو پہلے اس کی تلاشی شروع کی۔ جب وہ نہ ملی تو وہ تھانے گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع کے فورا بعد فورس کے ساتھ ایس آئی پربھو ناتھ یادو پہونچے اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کی۔ شک کی بنیاد پر پڑوسی کے گھر کی تلاشی لی۔ اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے بندھے ہوئے تھے اور منہ میں کپڑا ٹھونسا گیا تھا۔ جیسے ہی بچی کی برآمدگی ہوئی۔ پڑوسی فرار ہوگیا۔۔ ایس آئی نے بتایا کہ لواحقین کی اطلاع پر بچی کو بر آمد کرالیا گیا ہے۔ اگر لواحقین تحریر دیتے ہیں تو مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button