
پیرس:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)فرانسیسی خلا نورد تھامس پیکیو نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک فضائی تصویر جاری کی ہے۔ تصویر میں مصر کا صوبہ الفیوم ایک دل کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔ فرانسیسی خلا نورد نے اپنی والدہ اور تمام ماؤں کی مزاج پرسی اور ان کے لیے اپنی محبت کے اظہار کے لیے اس تصویر کی مدد لی۔تھامس پیکیو مصر بالخصوص اس کے جغرافیا سے اپنی محبت کے سبب جانے جاتے ہیں۔
وہ ہمیشہ سے دریائے نیل اور نیل کے دہانے کی تصاویر پوسٹ کرنے کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔فرانسیسی خلا نورد نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس پر دریائے نیل اور نیل کے دہانے کی تصاویر پوسٹ کرنے کے ساتھ اس دریا کے منفرد اور امتیازی حیثیت کے محل وقوع کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
No Valentine’s Day during #MissionAlpha, but today is #MothersDay in France (and other countries). My mother gets a personal message, but I dedicate this ♥-shaped oasis to all the mothers in the world: it should really be more than one day a year anyway. https://t.co/jegjcbHEF9 pic.twitter.com/8RLU9wKoXS
— Thomas Pesquet (@Thom_astro) May 30, 2021
واضح رہے کہ 43 سالہ تھامس پیکیو ان دنوں اپنے دوسرے خلائی سفر پر ہیں۔ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں مقیم ہیں۔اس سے قبل تھامس نومبر 2016 میں اپنے پہلے خلائی سفر پر گئے تھے۔ وہ 197 روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں گزارنے کے بعد 2017 میں واپس آ گئے تھے۔



