میرٹھ:(اردودنیا.اِن)ملک کی سب سے بڑی کھاد تیار کرنے والی کمپنی ’یارا فرٹی لائزر ‘میں کورونا وائرس ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ اطلاع کے مطابق کمپنی کے سوسے زائد ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں ایک نوجوان خاتون سمیت دو افراد کی کورونا سے سے موت ہوگئی ہے۔
10 دن پہلے ’یارافرٹی لائزر‘کے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ کرائی ،اس میں کرونا کی تشخیص ہوئی ، اس کے بعد ہی کمپنی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کراپنے تمام افسران ملازمین کی کورونا جانچ کرایا، تو انکشاف ہوا کہ کمپنی کے ملازمین میں بڑے پیمانے پر انفیکشن پھیل گیا ہے۔
ٹیسٹنگ رپورٹ میں اب تک کمپنی کے تقریباً سو سے زائد ملازمین میں کرونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے،وہیں اس سے ایک ملازم اور دوسرے ملازم کے اہل خانہ میں ایک لڑکی کی موت کرونا سے ہوگئی ہے ۔واضح ہو کہ ’یارا فرٹی لائزر ‘ سے وابستہ کچھ ملازمین کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ محکمہ صحت اور کمپنی انتظامیہ کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لئے وسیع تر انتظامات کر رہی ہے۔



