بین ریاستی خبریں

فریدآباد:نکیتا تومر قتل کیس ،ملزمان توصیف اور ریحان کو عمر قید کی ملی سزا

فرید آباد: (اردودنیا.اِن)ہریانہ کے فرید آباد کے بدنا م زمانہ نکیتا تومر قتل کیس میں فاسٹ ٹریک عدالت نے جمعہ کو اپنا فیصلہ سنادیا۔ سرتاج بسوانا کی عدالت نے شام ساڑھے چاربجے دونوں ملزمان توصیف اور ریحان کو عمر قید اور 20000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ فیصلے کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ یہ واقعہ گذشتہ سال 26 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔ عدالت نے قتل کے 151 دن بعد 26 تاریخ کو اپنا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے قتل کے معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت دونوں ملزمان کو عمر قید اوربیس بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔نکیتا کے والد مول چند تومر اور ماموں ایڈل سنگھ راوت عدالتی فیصلے سے مطمئن نظر آئے۔سزائے موت کا مطالبہ کے پیش نظر جب ان سے بات کی گئی ،تو انہوں نے کہا کہ عدالت نے اپنا کام کیا ہے۔

جو بھی فیصلہ آیا ہے ، ٹھیک ہے، تاہم پھانسی کے مطالبہ کے لئے سپریم کورٹ جانے کاعندیہ دیا ہے۔خیال رہے کہ یہ اتفاقیہ ہوگا کہ ان دونوں ملزمان کو قتل کے صرف پانچ ماہ بعد ہی سزا سنائی گئی ہے۔ نکیتا کو 26 اکتوبر 2020 کو قتل کیا گیا تھا، تمام تحقیقات اور سماعتوں کے بعد ٹھیک پانچ ماہ بعد اسے 26 مارچ کو سزا سنائی گئی۔

نکیتا کے والد مول چند تومر نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ کو تب ہی سکون ملے گا جب قاتلوں کو سزائے موت ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ نکیتا کو انصاف دلانے میں 5 ماہ لگ گئے۔استغاثہ کی طرف سے 55 افراد نے گواہی دی ، جب کہ مدعا علیہ کی طرف سے محض دو لوگوں نے اپنی گواہی درج کرائی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button