پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کی مشہور اور معروف شخصیت حافظ و قاری قاضی مہذب الدین صدیقی مدرس موئید المسلیمین پرائمری اسکول پربھنی و ناظم مدرسہ فیضان حق پربھنی اور قاضی مستحب الدین صدیقی سر مدرس مجلس بلدیہ عظمیٰ اسکول، پربھنی کی والدہ ماجدہ نسیم بیگم زوجہ مرحوم قاضی منیب الدین عمر 78 سال کا مختصر علالت کے باعث انتقال ہو چکا ہے-
پسماندگان میں چھ لڑکیاں اور پانچ لڑکے شامل ہیں – ان کی نماز جنازہ اتوار کے روز بعد نماز مغرب مدرسہ فیضانِ حق قدیم ٹاکلی روڈ پربھنی میں ادا کی گئی – جبکہ تدفین قادر آباد پلاٹ قبرستان میں عمل میں آئ – الله تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے –
آمین – ادارہ بھی ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہے – عامتہ المسلمین کے علاوہ علماء، ائمہ، حفاظ، مفتیان کرام سے دعاے مغفرت کی درخواست حافظ و قاری قاضی مہذب الدین صدیقی نے کی ہے



