
احمد آباد: (اردونیا.اِن)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے تشویش کا اظہار کیا کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں لائٹس میںدیکھنے سے اثر پڑسکتا ہے کھلاڑیوں کو جلد اس کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا دنیا کے سب سے بڑے تعمیر نوکرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی فلڈ لائٹ نہیں ہے بلکہ چھت میں ہی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں۔ یہ دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم کے ’رنگ آف فائر‘ کی طرح ہے جو فیلڈنگ ٹیم کو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل کہاکہ یہاں کا ماحول بہت ہی پُرجوش ہے۔ مجھے سیٹوںکے رنگ سے زیادہ لائٹس کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی لائٹس میں گیند کودیکھنا مشکل ہے۔ ہم دبئی میںاسی طرح کے اسٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں۔



