بین ریاستی خبریں

لالو یادو کو انتظار کرنا ہوگا

رانچی:(اردودنیا.اِن)چارہ گھوٹالے میں مجرم قرار دیئے گئے اور طویل قانونی لڑائی کے بعد آر جے ڈی سپریمو کو ضمانت مل گئی لیکن کورونا نے بریک لگادیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ لالو یادو کو ان کی رہائی کے لیے ایک ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا۔ یہ ریاستی وکلاء کے عدالتی کام سے خودکو الگ کرنے کی وجہ سے ہواہے۔ریاست میں کورونا کے پیش نظر جھارکھنڈ اسٹیٹ بار کونسل نے 25 اپریل تک عدالتی کام نہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ریاست کے تمام وکلاء سے اس کی پیروی کرنے کو کہا گیا ہے۔ لالو پرساد کو 18 اپریل کوہائیکورٹ سے ضمانت ملی ، لیکن 25 اپریل تک ان کا ضمانتی بانڈجمع نہیں ہوگا۔ وکلاء کے لیے لازمی ہے کہ وہ ضمانت کے بانڈ کو پْر کرنے عدالت جائیں۔ اس کی وجہ سے لالو یادو 25 اپریل تک جیل سے باہر نہیں آسکتے ہیں۔

بار کونسل نے اپنااگلااجلاس 25 اپریل کو طلب کیا ہے۔ اگر اس دن عدالتی کام سے دور رہنے کی مدت میں توسیع کردی گئی تو لالو پرساد کاانتظارمزید بڑھ جائے گا۔لالو پرساد یادو کو فی الحال دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button