قومی خبریں

لال قلعہ تشدد:دیپ سدھو نے عدالت میں کہا،پرچم لہرانا جرم نہیں

نئی دہلی :(اردودنیا.اِن)یوم جمہوریہ کے موقع پر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ٹریکٹر پریڈکے دوران ہونے والے تشدد کے الزام میں گرفتارپنجابی اداکار اور کارکن دیپ سدھو کی ضمانت کی درخواست پرآج دہلی کی ایک عدالت میں سماعت ہوئی ہے۔ اس دوران دیپ سدھو نے وکلا کے توسط سے عدالت کو بتایا ہے کہ پرچم لہرانا کوئی جرم نہیں ، انہوں نے فیس بک لائیو کی غلطی کی ہے۔ کسانوں نے دہلی میں تین نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے لے ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کیا تھا ، جس کے بعد تشدد پھیل گیا۔

خصوصی جج نیلوفر عابدہ پروین نے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ سدھو کے وکیل ابھیشیک گپتا نے عدالت کو بتایا ہے کہ میں نے پرچم نہیں لہرایا اور نہ ہی کسی سے جھنڈا لہرانے کی اپیل کی ، جھنڈا لہرانا جرم نہیں ہے اور یہ اس بحث کا معاملہ ہے جس میں میں داخل ہونا نہیں چاہتا ہوں۔ میں نے غلطی کی ہے ، لیکن ہر غلطی جرم نہیں ہے۔ میں نے فیس بک لائیو کرکے غلطی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button