قومی خبریں

لال قلعہ غیر معینہ مدت تک بند ،برڈ فلوکا حوالہ دیاگیا

لال قلعہ غیر معینہ مدت تک بند ،برڈ فلوکا حوالہ دیاگیا

اسنئی دہلی : (اردودنیا.اِن) دہلی میں قومی یادگار لال قلعہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کے احکامات آ گئے ہیں۔ محکمہ قومی آثار قدیمہ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ لال قلعے کو عام عوام اور عام زائرین کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا جارہاہے۔آرڈر کی ایک کاپی سامنے آئی ہے جس کے مطابق اس بندش کی وجہ برڈ فلو یعنی ایویئن انفلوئنزا ہے۔جب کہ برڈفلوپربندکیے گئے بازارکھول دیے گئے ہیں۔چکن کی دکانوں میں بڑی بھیڑہے۔

چکن کی فروخت پرجوکچھ پابندیاں لگائی گئیں،سب ہٹادی گئی ہیں۔لیکن دل چسپ ہے کہ جب پابندیاں ہٹ رہی ہیں تولال قلعہ اس بہانے بندکیاجارہاہے۔آرڈرولوجیکل سروے آف انڈیا کے ڈی جی نے اس آرڈر کی منظوری دی ہے اور اس پر دستخط ڈائریکٹرمونومنٹ -2 ، اروین منجول نے کیا ہے۔

اس حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے ایک حکم کے تحت ، اگلے حکم کے لیے لال قلعہ بندکیاجارہا ہے۔ یہ فیصلہ ریڈ فورٹ ایریا میں برڈ فلوکے پھیلاؤکو روکنے کے لیے لیاجارہا ہے کیونکہ اس علاقے کی شناخت متاثرعلاقے کے طورپرکی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button