تلنگانہ کی خبریں

لاک ڈاون میں ضرورت مندوں کی مدد،سونوسود کا مجسمہ سدی پیٹ میں بنایاگیا

لاک ڈاون میں ضرورت مندوں کی مدد،سونوسود کا مجسمہ سدی پیٹ میں بنایاگیا

حیدرآباد:21ڈسمبر (اردودنیانیوز) کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون کے دوران پریشان افراد کی مدد کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر نام کمانے والے اداکار سونوسود کا مجسمہ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں بنایاگیا ہے ۔سونو سود جنہوں نے کئی افراد بشمول مزدوروں کی مدد کرتے ہوئے ان کے دلوں کو جیت لیا ہے ، کا مجمسہ ان کے چاہنے والوں نے سدی پیٹ ضلع کے دُھرمٹ منڈل کے دوپاتانڈہ میں نصب کیاگیا ہے ۔گاوں والوں نے ان کے مجسمہ کی آرتی اتاری۔اس گاوں میں رہنے والے افراد نے ان کے مجسمہ کے سامنے لوک گیت گائے ۔گاوں والوں نے کہاکہ سونوسود ان کے لئے بھگوان ہے جنہوں نے اس وبا کے دوران کئی افراد کی مدد کی۔سونوسود نے کئی افراد کو ان کے گاوں پہنچانے کا کام کیا اور ضرورت مندوں کی مدد کی۔سونوسود نے اس تانڈہ کے افراد سے ویڈیوکال کے ذریعہ بات بھی کی۔اس موقع پر ان گاوں والوں نے کہاکہ ان کے لئے سونوسود بھگوان ہیں جن کو دیکھنے کے لئے وہ ان کا انتظار کررہے ہیں۔چونکہ ان کامجسمہ لگانے جانے پر اداکار اس مجسمہ کو دیکھنے کے لئے آئیں گے اسی یقین کے ساتھ یہ مجسمہ لگایاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ایک ہی بھگوان ہے اور وہ سونو سود ہے ۔ان افراد نے کہاکہ مندر میں جاکر درشن سے اتنی خوشی ان کو نہیں ملتی اتنی خوشی اداکار کے مجسمہ کی تیاری پر ان کو مل رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس طرح وہ مندرجاتے ہیں، اسی طرح وہ اس مجسمہ کے پاس آئیں گے اور پوجا کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button