بین الاقوامی خبریںسرورق

لندن کے ٹاور برج پر افطار کے وقت اذان مغرب کی گونج

لندن :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)برطانیہ کے شہر لندن کا ٹاور برج اس وقت اذان کی آواز سے گونج اٹھا جب رمضان کے آخری جمعہ کا سورج غروب ہونے پر ایک برطانوی مسلمان نے اذان دی ۔ نیوزمطابق 35 سالہ قاضی شفیق الرحمان نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان مسجد الحرام کے موذن شیخ علی احمد ملا کے انداز میں سفید توب اور سعودی لباس پہنے ہوئے دی۔یہ انداز انہوں نے بچپن سے ہی سیکھ رکھا تھا۔

احمد ملا 1975 سے مسجد الحرام میں اذان دے رہے ہیں اور ان کی آواز تمام مسلمان ممالک کے لیے جانی پہچانی ہے ،چاہے وہ مکہ گئے ہوں یا نہ گئے ہوں۔ ٹاور برج پر ہونے والی اس اذان نے ٹاور ہیملٹس ہومز، مشرقی لندن، مسلم سنٹر اور ہیملٹس کے انٹرفیتھ فورم کے زیراہتمام ہونے والے افطار کے موقع پر روزہ کھلنے کا اعلان کیا۔ شفیق االرحمان کا کہنا ہے کہ انہیں اذان دینے پر اطمینان کا احساس ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایک عام سا آدمی ہوں اور یہ موقع میرے عزت افزائی کا باعث ہے۔اگرچہ وہ مساجد میں 20 سال سے اذان دے رہے ہیں تاہم یہ دوسرا موقع ہے کہ انہوں نے لندن کے ایک اہم مقام پر اذان دی۔

گذشتہ برس انہوں نے لندن کے کاروباری ضلع کناری وارف میں اذان دی تھی اور اس کی ویڈیو لاکھوں مرتبہ دیکھی گئی۔ شفیق االرحمان نے امید ظاہر کی انہیں دنیا کے دیگر اہم مقامات پر بھی اذان دینے کا موقع ملے گا تاہم انہوں نے خاص طور پر ابوظبی کی زائد گرینڈ مسجد کا ذکر کیا۔

بیت المقدس میں دوبارہ کشیدگی، جھڑپوں میں مزید 53لندن کے ٹاور برج پر افطار کے وقت اذان مغرب کی گونج افراد زخمی

متعلقہ خبریں

Back to top button