
لکھنؤ:17 جنوری (ایجنسیاں )گوسائی گنج حلقہ کے امیٹھی قصبہ کے گاؤں شہزاد پور میں معذور ریکھا اوستھی (35) کا گلا ریت کر قتل کر دیا گیا۔ اس کا خون سے سنی ہوئی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ایک باغ میں ملی۔ اطلاع پر ڈی سی پی روی کمار ، انسپکٹر برجیش سنگھ اور فورینسک ٹیم نے واردات کا معائنہ کیا اور اہم ثبوت جمع کیے۔ انسپکٹر گوسائی گنج برجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ریکھا اوستھی کے والد کرشنا پرکاش کا کئی سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔
وہ اپنے بھائیوں انو اور آشو کے ساتھ رہتی تھی۔ ریکھا اوستھی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔ وہ آنکھ سے ٹھیک سے دیکھ نہیں سکتی تھی۔ وہ جسمانی طور پر کمزور تھی ، ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتی تھی۔اتوار کی صبح گاؤں کے مکان سے تقریبا 200 میٹر کے فاصلے پر گاؤں کے لوگوں نے اس کی لاش سرون راوت کے باغ میں پڑی دیکھ کر شور مچایا۔ واردات پر بھیڑ جمع ہوگئی۔
گاوں والوں کی اطلاع پر پولیس آفیسر موقع پرپہونچ گئے۔ جائے وقوع سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے۔ سیما کا گلا ریت کر قتل کردیا گیا ہے۔ اس قتل کی تحقیقات کئی پہلو پر کی جا رہی ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ سیما کا باغ میں لا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور ان سے گہری پوچھ گچھ کررہی ہے۔



